تازہ تر ین

بھارت میں ہنگامے جاری گرو گرمیت کے 35 چیلے ہلاک ، کل کیا ہونیوالا ہے، دیکھیے خبر

لاہور( ویب ڈیسک)بھارت میں سکھوں کے پیشوا اور ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی جنسی زیادتی کے مقدمے میںفردجرم عائد ہونے اور گرفتاری کے خلاف ہنگاموں کاسلسلہ بدستورجاری ، ہلاکتوں کی تعداد35ہوگئی ،400کے قریب افرادزخمی، سرسا، پٹیالہ، فاضلکا، فیروز پور، مانسا، فرید کوٹ اور بھٹنڈا میں بدستور کرفیو نافذ ،مختلف علا قوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند، ڈیرہ سچا سودا تنظیم کےخلاف کریک ڈاون شروع ،سینکڑوں گرفتار،گرمیت کے دوآشرم سیل ، گرمیت رام کو سزا(کل)پیرکو سنائی جائے گی، حالات مزیدبگڑنے کاخدشہ ، کشیدہ صورتحال کے باعث پاک بھارت دوستی بس سروس بھی بدستورمعطل ،مسافرپریشان ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سی بی آئی عدالت کی طرف سے مذہبی رہنما اور ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کے خلاف دوخواتین عقیدت مندوں کے ریپ کے مقدمے میں فرد جرم عائد اورانہیں گرفتارکئے جانے کے بعد شروع ہونے والوں کاہنگاموں کاسلسلہ جاری ہے ،گرمیت کے حامیوں نے گاڑیوں پر پتھراو کیا، اسٹیشن،ٹیلی فون ایکسچینج،پیٹرول پمپوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ،ہنگاموں کے نتیجے میں مزیددوافرادہلاک ہوگئے جس کے بعدپرتشددواقعات میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر32ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد400کے قریب ہے ۔ سرسا، پٹیالہ، فاضلکا، فیروز پور، مانسا، فرید کوٹ اور بھٹنڈا میں بدستور کرفیو نافذ ہے ، نئی دلی کے13پولیس ڈسٹرکٹس میں بھی کرفیونافذ کردیا گیا ،10سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ نئی دلی کے80فیصدعلاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا جبکہ گڑگاوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ سچا سودا تنظیم کےخلاف کریک ڈاون شروع کردیا اور گرو گرمیت رام کے دو آشرم سیل کردیے جبکہ ہنگاموں کوروکنے کےلئے سینکڑوں افراد کوگرفتاربھی کیاگیاہے۔ گرومیت رام رحیم پر ان کی ایک عقیدت مند خاتون نے ریاست ہریانہ کے قصبے سِرسا میں واقع ہیڈکوارٹرز میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا اور گزشتہ 10 سال سے جاری اس کیس کی 200 سماعتوں اور ہائی کورٹ کی جانب سے متعدد حکم امتناع جاری ہونے کے بعد گورمیت رام رحیم پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد ہریانہ پولیس نے گرومیت رام رحیم کو حراست میں لے لیا۔ بھارت کی ایک عدالت نے وفاقی حکومت اور ریاستی حکام کو ہریانہ کی شمالی ریاستوں اور پنجاب میں ہونے والے تشدد سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب کی ہائی کورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی حکومتوں کا ردعمل ‘سیاسی سرینڈر’ کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔واضح رہے کہ انڈیا کے قصبے پنچکلا میں ایک خصوصی عدالت کی جانب سے ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو گرمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم قرار دینے کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔علاقے میں مزید تشدد کو روکنے لیے کچھ علاقوں میں فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں جمعے کو ایک عدالت نے گرو گرمیت رام رحیم کو جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا جس کے بعد سے پرتشدد ہنگاموں میں اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔گرو گرمیت رام رحیم پر 15 برس پہلے دو خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام تھا۔ ان کی سزا کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات میں اب تک تقریبا 31 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مقامی اخبارات نے یہ تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز سمیت 250 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔بی بی سی کے رابن سنگھ کے مطابق فیصلہ آنے کے بعد گرمیت رام رحیم کے حامیوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور سرکاری عمارتوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پنجاب اور ہریانہ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی نے گرو گرمیت کے حامیوں سے امن اور امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ‘ہم کسی کو ریاست میں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نامہ نگار کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مشتعل افراد پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور آبی توپ استعمال کی ہے۔ادھر ڈیرہ سچا سودا کے ترجمان ڈاکٹر دلاور انشا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور ہم اپیل کریں گے۔ ہمارے ساتھ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain