تازہ تر ین

افغان طالبان کوئٹہ اور پشاور میں پناہ لیے ہوئے ہیں :جنرل نکلسن

کابل(ویب ڈیسک)امریکہ پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آیا، صدر ٹرمپ کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن بھی اس صف میں شامل ہو گئے، کہتے ہیں افغان طالبان کوئٹہ اور پشاور میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے الزام لگایا کہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں، کہتے ہیں ہم افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، طالبان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ لڑائی کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ امن عمل میں شال ہو جائیں۔
جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور باغیوں کی حمایت کو بھی روکنا ہو گا اور ان کی مالی امداد روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے درمیان اس مسئلے کے حل پر بات ہوئی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے زیادہ بات کرنے سے انکار کیا لیکن انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain