کراچی (ویب ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کا عدالتی فیصلہ ان کے بچوں بلاول، آصفہ اور بختاور نے مسترد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو رہا کرنا ناجائز اور خطرنا ک ہے ، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے، دہشت گردوں کو رہا کرنا نہ صرف ناجائز ہے بلکہ خطر ناک ہے ، پیپلز پارٹی تمام قانونی پہلو?ں کا جائزہ لے رہی ہے۔
