واشنگٹن(ویب ڈیسک)شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد امریکا میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ جنوبی کوریا، جاپان اور چین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ ہائیڈروجن بم کا تجربہ ہوا تو کوریائی خطے میں بھونچال آگیا۔ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے سر جوڑ لیے۔ صدر مون جائے اِن نے تجربے کے بعد کی صورتحال پر غور شروع کر دیا۔شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خزانہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے نے شمالی کوریا کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ چین نے سرحدی علاقوں میں تابکاری کے اثرات کی جانچ شروع کر دی ہے۔