تازہ تر ین

آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 لاہور: آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔قبل ازیں ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کر کے اطلاع دی کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے آج لاہور پہنچے گی،

اس حوالے سے آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی پاکستان آئے ہیں، اب ان کی ٹیم کو یہاں لانے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان کیلئےقائل کرنے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ ورلڈ الیون کے دورے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا اور صرف پی سی بی ہی نہیں بلکہ پاکستان کا امیج بلند ہوگا۔ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان کل پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain