لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل میں شرکت کیلیے تھائی لینڈ کی ٹیم کی آج پاکستان آمد متوقع ہے۔پاکستان آرمی کے ضرب عضب اور ردالفساد کے کامیاب آپریشنز کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان میں آمد شروع ہوگئی ہے، کرکٹ کی ورلڈ الیون کے بعد تھائی لینڈ کی ٹینس ٹیم بھی ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل مقابلوں میں حصہ لینے کیلیے پیر کو اسلام ا?باد پہنچ رہی ہے۔ تھائی لینڈ ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، 5 رکنی میڈیا ٹیم بھی مہمان دستہ کے ساتھ ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 15 سے 17ستمبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ڈراز کا اعلان منگل 12ستمبر کوکیا جائیگا جبکہ 15ستمبر ٹائی کے پہلے روز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان سنگلز کے مقابلے کھیلے جائینگے، دوسرے روز ڈبلز جبکہ تیسرے اور ا?خری روز ریورس سنگلز کے مقابلے ہونگے۔