لاہور (آن لائن)بہاولپور کے نائی پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا ،میچ کے ٹکٹ دینے والے کو سال بھر مفت حجامت کی پیش کش کرڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا جس کا پوری قوم کو بے صبری سے انتظار ہے ،انہی میں ایک کرکٹ مداح بہاولپور کا حجام ثمر عباس بھی ہے جسے لاکھ کوششوں کے باوجود ابھی تک ٹکٹ نہیں ملی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ بلیک میں ٹکٹ مل رہی تھی ،میں نے 5000روپے میں ٹکٹ لینے کی بھی آفر کی لیکن ناکام رہا جس کے بعد اب میں نے دکان کے باہر لکھ کر لگادیا ہے کہ جو بھی مجھے میچ کا ٹکٹ دے گا میں سارا سال اس کی حجامت مفت کروں گا ۔
