لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی رکن فردوس عاشق اعوان کے خلاف پےپلزپارٹی کے کارکنوں کے ”لوٹی لوٹی“ کے نعرے۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز فردوس عاشق جب لاہور کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تحرےک انصاف کی خاتون امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کی سپورٹ کےلئے آئیں تو وہاں پےپلزپارٹی کے امےدوار فےصل مےر کے کےمپ مےں موجود کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کو دےکھتے ہی ان کے خلاف لوٹی لوٹی کے نعرے لگائے مگر فردوس عاشق اعوان نے اس سارے معاملے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دےا جبکہ مےڈےا سے گفتگو مےں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کی جیب میں ہے، ضمنی انتخاب میں نادرا کا کردار بھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا۔ نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے۔ الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
