لاہور (رپورٹنگ ٹیم) حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار وں نے میڈیا ٹیم کو دیکھ کر دوڑ لگا دی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساندہ کے علاقہ میں واقع الائیڈ یونیک سکول سے متعلق پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے ایک حجام کی دکان میں فلم دیکھ رہے تھے میڈیا کے لوگ جیسے ہی حجام کی دکان میں داخل ہوئے تو پولیس اہلکار وہاں سے بھاگ نکلے اسی قسم کے واقعات اسلامیہ کالج سول لائنز کے باہر اور دیگر پولنگ سٹیشنوں پر دیکھنے میں آئے جہاں پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر گپے ہانکتے رہے اور موبائل فون استعمال کرتے رہے اسی طرح سی سی پی او لاہور نے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو موقع پر معطل کر دیا اس پر الزام تھا کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے موبائل فون پر فلم دیکھ رہا تھا۔
