تازہ تر ین

اگر امریکہ نے حملہ کردیا تو کیا کرینگے ،افغان طالبان کا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو یکسر فراموش کر کے امریکہ کی بھارت کے ساتھ بڑھتی قربتیں بڑھ رہی ہیں اور پاکستان کے ساتھ اس کا رویہ مخاصمانہ ہوتا جا رہا ہے، جس پر چین اور روس کے بعد افغان طالبان بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ تفصیل کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کو امریکہ کی طرف سے کسی بھی طرح کا خطرہ لاحق ہوا تو ہم پاکستان کا دفاع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی طرح کے جارحانہ منصوبے پر عملدرآمد کیا تو ہم امریکیوں کے خلاف لڑیں گے۔ حیران کن طور پر یہ بیان افغان طالبان نے اپنی حکومت امارات اسلامی افغانستان کی طرف سے جاری کرنے کی بجائے مولانا سمیع الحق کے ذریعے جاری کیا ہے، جو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد علمائے افغانستان کا گزشتہ دنوں ایک اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے پر امریکہ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں افغان طالبان کے علاوہ دیگر افغان مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے بیان تحریر کی اور وہ مولانا سمیع الحق کو بھجوا دیا۔ بیان میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکہ یا بھارت اگر پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ہم اسی طرح پاکستان کے لیے لڑیں گے جس طرح ہم اپنے ملک (افغانستان) کے لیے لڑ رہے ہیں۔ بیان میں انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو اپنے اختلافات دور کرکے متحدہ ہونے کی نصیحت بھی کی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain