لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے قیام میں پیش رفت شروع ہوگئی۔ میڈیکل کالج کے قیام کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ ہیلتھ سنٹر کو ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایمرجنسی پاورز کا استعمال کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سانسز کی سفارشات پر یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کو ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس کی باقاعدہ منظوری سنڈیکیٹ کے اجلاس سے لی جائے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے قیام ی منظوری پہلے ہی سنڈیکیٹ سے لی جا چکی ہے۔
