اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے آصف زرداری کے کہنے پر امریکہ میں ایک بڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں، لابنگ فرم کے ذریعے فوج اور عدلیہ کو براہ راست نشانہ بنایاجائے گا۔ 5 آئینی ترامیم کے ڈرافت تیار کر لیے گئے، کسی بھی وقت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر منظور کر لی جائں گی۔ نواز شریف مکمل استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے صدارت کے بھی امیدوار بن گئے۔ الطاف حسین نے نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایک بہت بڑی لابنگ فرم ”رابرئی گلوبل“ ہائر کر لی گئی ہے۔ نواز شریف کی ڈیمو کریٹک اور ری پبلکنز پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرائے گی۔ نواز شریف ان ملاقاتوں میں وہی بیانیہ دہرائیں گے جو بیانات میں دیا جا رہا ہے۔ متحدہ بانی نے گزشتہ روز تقریر میں نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز فوج کے خلاف کھڑے ہوئے۔ اچکزئی نے اپنے ارکان اسمبلی سے کہا کہ میں نے کیا زبردست کام کیا ہے کہ نواز شریف اور فوج کو آپس میں لڑا دیا ہے۔ نیب کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے اور تمام اختیارات ایف آئی اے کو دیئے جائیں۔ رکن قومی وصوبائی کو گرفتار کرنا ہے تو وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ سے اجازت لازمی ہو گی۔ آئین کے آرٹیکل 62-63 کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ 62-63 کے تحت ماضی کے نااہل افراد کی صورت 6 ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کا تمام بجٹ آڈیٹر جنرل کے پاس پیش ہے جسے وہ پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مشرف دور میں ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی پاورز کو برابر کیا جائے وہ ڈرافٹ بھی منظور کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اس وقت صدر بننے کے بھی خواہش مند ہیں تاکہ مکمل استثنیٰ حاصل ہو جائے۔ آئینی ترامیم کیلئے آصف زرداری بھی آن بورڈ ہیں۔
