لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کے پہلے بون میروٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباددی ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں بچوں کاپہلی مرتبہ کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ ایک بڑی کامیابی ہے۔ کامیاب بون میروٹرانسپلانٹ پر ڈاکٹروں،نرسوں اوردیگر عملے کو شاباش دی ۔وزیراعلیٰ کی کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ پر بچوں کے والدین کو بھی مبارکباد دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا یہ ہی حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔دکھی انسانیت کی دل و جان سے خدمت کرنے والے ڈاکٹرہمارے سروں کے تاج ہیں۔آج چلڈرن ہسپتال لاہور میں وہی علاج معالجہ عام آدمی کے بچوں کو فری مل رہا ہے جو اشرافیہ بیرون ملک سے کراتی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
