تازہ تر ین

سیاسی جماعتوں نے پھر سر جوڑ لیے, کیا کرنیوالی ہیں؟دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ مک مکا کے خلاف متحدہ اپوزیشن بنا کر نیا اپوزیشن لیڈر سامنے لانے کیلئے غیرمتنازعہ رکن پارلیمنٹ سامنے لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ کے اندر سے بھی حمایت لینے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کے اندر کس طرح نقب لگایا جائے اس پر کام شروع ہو گیا ہے۔ نئے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایسا نام سامنے لانے پر غور کیا جا رہا ہے کہ جس کو تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں بھی ماننے کیلئے تیار ہو جائیں۔ نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے آفتاب شیرپاﺅ کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ آفتاب شیرپاﺅ کے نام پر ایم کیو ایم کو اعتراض نہیں ہو سکتا جبکہ اس سلسلہ میں پرویزالٰہی کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پرویزالٰہی فنکشنل مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کو راضی کر سکتے ہیں اور ان کے نام پر تحریک انصاف بھی نرم گوشہ رکھتی ہے۔ تحریک انصاف کے اہم رہنما چودھری نثار سے بھی رابطے کی کوشش کریں گے تاکہ اس طرف سے بھی انہیں کوئی حمایت مل سکے۔ دس محرم کے بعد تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آئے گی۔ تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما اس سلسلہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے اہم ذمہ داران سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain