جہلم، دینہ (نمائندگان خبریں) پاکستان تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کا پےسہ چوری کرکے باہر بھےجا اورجواب دہی کے وقت نواز شرےف کا پورا خاندا ن باہر جا کر بےٹھ گےا ہے ملکی دولت کو لوٹنے والوں کا پےچھا ہر گز نہیں چھوڑےں گے نواز شرےف کے بعد اب زرداری کی باری ہے وہ گزشتہ شب ضلع جہلم کی تحصیل دےنہ مےںورکز کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی پےداوار حکومتوں نے ملک مےں مےرٹ کا بےڑہ غرق کر کے رکھ دےا ہے سفارش اور رشوت کلچر کی بدولت اہل افراد پےچھے جبکہ نااہل عہدوں پر بےٹھے ہیں پاکستان تحرےک انصاف ملک مےں مےرٹ کا بہترےن نظام قائم کرئے گی اور جس طرح کے پی کے مےں ہم نے اداروں کو ٹھےک کےا اس طرح پورے ملک مےں مےرٹ کا نظام ہمارا منشور ہے عمران خان ضلع جہلم کے دورہ کے دوران گزشتہ سہ پہر دےنہ پہنچے جہاں ہاکی گراونڈ مےں ان کے خطاب کےلئے سٹےج تےار کےا گےا تھا عمران خان کی آمد سے قبل پاکستان تحرےک انصاف کے ضلعی عہدےداران چوہدری ثقلےن، ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے تحرےک مےں نئے شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم فرخ الطاف کے گاوں لدھڑ جانے سے انکار کرتے ہوئے دےنہ مےں سٹےج سجالےا ،جبکہ چوہدری فرخ الطاف گروپ جس مےں تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسےن بھی شامل تھے نے عمران خان کے خطاب کےلئے آبائی گاوں لدھڑ مےں انتظام کر رکھا تھا ۔ عمران خان اپنے دورہ کے دوران پہلے لدھڑ ہاوس پہنچے جہاں سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف ، چوہدری فواد حسےن ، چوہدری فوق شےر باز اور دےگر نے ان کا پرتےپاک استقبال کےا اور پھولوں کی پتےاں نچھاور کےں، جبکہ دےگر ضلعی قےادت دےنہ مےں اپنے قائد کا انتظا ر کرتی رہی، لدھڑ ہاوس مےں عمران خان کے ہمراہ اعلی قےادت کے لئے کھانے کا انتظام کےا گےا تھا جس کے بعد عمران خان اپنے قافلے کے ساتھ دےنہ ہاکی گراونڈ پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد مےں کارکنوں نے کون بچائے گا پاکستان ، عمران عمران ، گو نواز گو کے نعروں سے ان کا استقبال کےا ۔ جہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک مےں چالےس سال سے قابض گروپوں کے خلاف نوجوان نسل کا ےہ اکٹھ تبدےلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم نے پانامہ کےس مےں جس طرح نواز شرےف کا پےچھا کےا اور نواز شرےف کو گھر بھےجا اس سے ہمارے ووٹ بےنک مےں زبردست اضافہ ہو ا ہے اور ڈاکٹر ےاسمےن راشد نے اےن اے 120مےں جس طرح ن لےگی قےادت اور اربوں کے ترقےاتی کاموں کے باوجود مقابلے کےا وہ قابل تحسےن ہے ۔ عمران خان کے ساتھ سٹےج پر ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، سابق اےم پی اے چوہدری ثقلےن، چوہدری سکندر حےات پھلائیاں، راجہ شاہنواز، چوہدری فوق شےر باز، چوہدری فواد حسےن ، چوہدری فرخ الطاف ، سابق وفاقی وزےر چوہدری شہباز حسےن اور دےگر ضلعی عہدےدار بھی موجو د تھے ۔اس سے قبل سابق ضلع ناظم اور ق لےگی رہنما چوہدری فرخ الطاف نے پاکستان تحرےک انصا ف مےں شمولےت کا اعلان کےا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اپنے خلاف فیصلہ آنے پر”مجھے کیوں نکالا؟“کا نعرہ لگا دیتا ہے، خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں ہونی چاہئے، نواز شریف ترکی کا آخری سلطان ہے، کہتا ہے پاکستان سے جو کرنا ہے، کرو مگر میرا پیسہ رہنے دو، یہ ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کو شکست دے کر نیا پاکستان بنائیں گے، لاہور ہائی کورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ سامنے لانے کے فیصلے پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاکستان میں بجلی اور گیس برصغیر میں سب سے مہنگی ہے، ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر لیڈر تھے، زرداری اور بلاول نے کیا کیا؟ وراثت کا کاغذ دکھا کر زرداری لیڈر بن گئے، لیڈر ایسے نہیں بنتا، جد و جہد کے بعد بنتا ہے۔جمعرات کو یہاں جہلم میں فواد چودھری کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تحریک انصاف کی ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کے کھلاڑی ملک کیلئے کھیلیں گے، خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں ہونی چاہئے، امیر اور غریب کا فرق بڑھ جائے تو معاشرہ پیچھے رہ جاتا ہے، چین نے سب سے پہلے امیر اور غریب میں فرق کم کیا لیکن پاکستان میں امیروں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کی بجائے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس برصغیر میں سب سے مہنگی ہے، ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر لیڈر تھے، زرداری اور بلاول نے کیا کیا؟ وراثت کا کاغذ دکھا کر زرداری لیڈر بن گئے، لیڈر ایسے نہیں بنتا، جد و جہد کے بعد بنتا ہے۔ عمران خان نے استفسار کیا کہ مریم نواز اور چودھری نثار کا کیا مقابلہ؟ چودھری نثار نے بہت محنت کی، بلاول اور اعتزاز احسن کا کیا مقابلہ؟انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی وجہ سے لیڈر بنتے تو آج نہ پوچھتے کیوں نکالا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف ترکی کا آخری سلطان ہے، کہتا ہے پاکستان سے جو کرنا ہے، کرو مگر میرا پیسہ رہنے دو۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کو شکست دے کر نیا پاکستان بنائیں گے، لاہور ہائی کورٹ کے سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ سامنے لانے کے فیصلے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہو گا جس مقصد کےلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان میں کمزور کو اوپر آنے کا موقع ملے گا،ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں گے،میرٹ لے کر آئیں گے،جنگل میں ایک شیرسارے جانوروں پر حملے کرتا ہے، سارے ہرن اتفاق سے شیر کو بھگا سکتے ہیں،یہاں ظلم کا نظام ہے ایلیٹ سسٹم بن گیا ہے،محنت کش ہمیشہ نیچے رہے گا لیکن اشرافیہ کےلئے سب کچھ ہے،پاکستان میں امیر طبقے کےلئے اعلیٰ نوکریاں جبکہ غریب کا بچہ اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتا، یہاں بارہ بارہ گھنٹے دو دو نوکریاں کر کے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلا سکتے، یورپ میں امیر غریب کےلئے ایک سکول ایک سسٹم ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں یہاں غریب کےلئے الگ اور غریب کےلئے الگ ، جس قوم کا پیسہ چوری ہو وہ کبھی نہیں ترقی کرتی، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا نظام ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے، اڑھائی مرحلے کے گھر میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے ، جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ایسے لیڈروں کو کبھی ووٹ مت دیں۔وہ جمعرات کو دینہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ واحد ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، بہت بڑا عظیم مقصد تھا کہ عظیم فلاحی ریاست بنانی تھی جو ساری دنیا کےلئے مثال بنی تھی، علامہ اقبال عظیم عالم جنہوں نے مغربی فلسفے سمجھتے،مغربی سوچ سمجھی اور پاکستان کا نظریہ دیا، علامہ اقبال نے بتایا کہ اسلام کیا ہے، اقبال نے بتایا کہ پاکستان کی ریاست مدینہ کی ریاست کی طرز پر بنی تھی، یہ وہ ملک نہیں جو بننا چاہیے تھے،غریب کا بچہ اوپر نہیں آ سکتا،امیر کےلئے ایک قانون اور غریب کےلئے دوسرا قانون ہے، غریب تعلیم حاصل کر کے اوپر نہیں پہنچ سکتا، وہ غریب والدین کی خدمت نہیں کر سکتا، اپنی بہنوں کی شادیاں نہیں کروا سکتا،یورپ میں امیر غریب کےلئے ایک سکول ایک سسٹم ہیں، پاکستان نے کتنے لوگ باہر نوکریوں کےلئے گئے ہیں، چونکہ وہاں محنت کا پھل ملتا ہے، یہاں مزدور جولائی کی گرمی میں مشکل کام کرتے ہیں،بارہ بارہ گھنٹے دو دو نوکریاں کر کے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلا سکتے، یا انصاف نہیں ملتا،ملک میں سوا تین کروڑ بچے اردو میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں، 22لاکھ دینی مدرسوں میں جبکہ صرف 8لاکھ بچے انگلش سکولوں میں جاتے ہیں، اس معاشرے میں محنت کرنے والوں کواوپر آنے کا موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ٹیلنٹ موجود ہے،لیکن ظلم کے نظام کی وجہ سے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے،یہاں ظلم کا نظام ہے ایلیٹ سسٹم بن گیا ہے،محنت کش ہمیشہ نیچے رہے گا لیکن اشرافیہ کےلئے سب کچھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہو گا جس مقصد کےلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان میں کمزور کو اوپر آنے کا موقع ملے گا،میرٹ لے کر آئیں گے،ایسا تعلیمی نظام لائیں گے کہ سب کو اوپر آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں حکومت سنبھالی تو سرکاری سکولوں میں صرف پچاس فیصد اساتذہ کام کر رہے تھے اور زیادہ تر اساتذہ کوکوٹے پر بھرتی کیا گیا تھا،صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری لے کر آئے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پچھلے چار سال میں خیبرپختونخوا میں پہلی دفعہ ایک لاکھ بچے پرائیویٹ سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آ گئے،کے پی کے میں ستر گراﺅنڈ بنا چکے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہر یونین کونسل میں گراﺅنڈ بنائیں گے تا کہ ٹیلنٹ کو اوپر آنے کا موقع مل سکے، نئے پاکستان میں کرپشن ختم کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پر اقتدار میں آنے کا مقصدپیسہ بنانا ہوتا ہے،اقتدار میں آ کرقوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، جس کے باعث قوم کے پاس ہسپتال،سکول بنانے اور انصاف مہیا کرنے کےلئے پیسہ نہیں بچتا۔ عمران خان نے کہا کہ جنگل میں ایک شیرسارے جانوروں پر حملے کرتا ہے، سارے ہرن اتفاق سے شیر کو بھگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے وسائل پاکستان میں ہیں شاید ہی کسی دوسرے ملک میں ہوں لیکن پاکستان کو زرداری اور شریفوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے، انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، چھوٹا سا طبقہ عوام پر ظلم کر رہا ہے، پاکستان میں امیر طبقے کےلئے اعلیٰ نوکریاں جبکہ غریب کا بچہ اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتا، جس قوم کا پیسہ چوری ہو وہ کبھی نہیں ترقی کرتی، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا نظام ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے، اڑھائی مرحلے کے گھر میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ایسے لیڈروں کو کبھی ووٹ مت دیں۔
