تازہ تر ین

اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے۔ نوازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے۔ نوازشریف پی کے 786کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خرم دستگیر‘ سعد رفیق‘ مشاہداللہ‘ طلال چودھری‘ انوشہ رحمان‘ طارق فضل چودھری اور دیگر رہنماﺅں نے استقبال کیا۔ وطن واپسی پر نوازشریف خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ایئرپورٹ سے نوازشریف سخت سکیورٹی میں پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے۔ نوازشریف کچھ دیر آرام کے بعد سیاسی اور قانونی مشاورت کریں گے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی کے فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کے اندر بھی حیرانگی ہے۔ میاں نوا شریف اگرمیاں شہبازشریف کی ایڈوائس پر وطن واپس آتے تو دونوں بھائی اکٹھے واپسی کا فیصلہ کرتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے پیر کی صبح واپس آ کر سب کو حیران کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے معتبر حلقوں میں میاں نوازشریف کی واپسی پر مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں اور دیگر جماعتیں بھی میاں نواز شریف کی خلاف توقع واپسی پر ششدر رہ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف تین روز پہلے پنجاب ہاﺅس میں چودھری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد ایک خاص ایجنڈے کے تحت لندن روانہ ہوئے تھے لیکن میاں شہباز شریف اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے بڑے بھائی نے ان کی رائے کے برعکس پیر کی صبح پی کے 786 میں وطن واپس پہنچے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو مریم نواز اور دیگر قابل اعتماد ساتھیوں نے بریفنگ دی تھی کہ ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں نگران سیٹ اپ کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اگر ایسا ہوگیا تو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا۔ میاں نواز شریف نے اپنے انتہائی قابل اعتماد و زراءکے ذریعے پیپلزپارٹی کو ساتھ ملا کر پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا راستہ ہموار کرتے ہوئے بھی چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کو اس کی بھنک نہیں پڑنے دی البتہ مصدقہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ میاں نواز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ بھی آصف علی زرداری نے ہی دیا ہے تاکہ تحریک انصاف کے آگے بڑھتے ہوئے قدم روکے جاسکیں۔
نوازشریف‘ واپس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain