ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس سلسلے کی تیسری فلم راگنی ایم ایم ایسریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے باعث پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایسریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم راگنی ایم ایم ایس2 کی کامیابی کے بعد وہ چاہتی تھیں کہ سنی لیون اس سلسلے کی اگلی فلم کا بھی حصہ ہوں لیکن سنی لیون اگلے دو ماہ لاس انجلیس میں گزاریں گی۔یادرہے کہ سنی لیون کی بھارتی فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے پہلی فلم ایکتا کپور نے ہی بنائی تھی۔
