تازہ تر ین

پاک فوج میں اچانک بڑی تبدیلیاں ،تقرر و تبادلے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکو ڈی جی ایس پی ڈی اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کو سرجن جنرل تعینات کردیا ہے، پاک فوج کے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل سرفراز ستار کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر  ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستاراس وقت کور کمانڈر ملتان ہیں ، اسی طرح میجر جنرل زاہد حامد کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیا ہے جبکہ انہیں سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain