تازہ تر ین

سورماﺅں کی ایل او سی پر فائرنگ ،ایک شہید 7زخمی پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے

راولپنڈی (نمائندگان خبریں)لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں بھارت شرارت سے باز نہ آ یا ۔گولہ باری سے ایک نو جوان شہید جبکہ 4خواتین سمیت 7افراد زخمی ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دی گئی جبکہ شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آ ف کنٹرول نکیال سیکٹر میں صبح سویرے سول آ بادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری شروع کر دی فائرنگ و گولہ باری اُس وقت شروع کر دی جب بچے سکول کے لیے گھر سے نکلے تھے ۔فائرنگ و گولہ باری باری دتوٹ پٹوچھی،اولی پنجنی،اندروٹھ ،اندرلہ ناڑ ،موہڑہ گھمب ،پیر کلنجر،موہڑہ بالا کوٹ کے دیہاتوں میں کی گئی ۔ گولہ باری سے بالا کوٹ کا رہائشی عبدالرازق ولد عبدالخالق عمر28سال مو قع پر شہید،شہید محمد رازق کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ، زخمیوں میں احسن کریم و لد عبدالکریم ساکن پٹوچھی عمر 13سال،ارم کوثر زوجہ مہتاب احمد ،غلام فاطمہ زوجہ محمد معروف ،نسیم اختر زوجہ محمد سکندر ساکنان بالا کوٹ ،کلثوم بیوہ محمود احمد شہید عمر 48سال ساکن پنجنی،نسیم اختر زوجہ محمد اشفاق اندرلہ ناڑ ،کلثوم اختر زوجہ محمد عزیز ساکن پیر کلنجر شامل ہیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال میں دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی ارم مہتاب کو کوٹلی ریفر کر دیا گیا ۔بھارت کی گو لہ باری سے املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔اچانک گولہ باری سے لو گوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے لائن آ ف کنٹرول سے ملحقہ تام تعلیمی ادارے بند کر دیے گے ہیں فائرنگ کی اطلا ع ملتے ہیں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پا ک فوج کی بھر پور جو ابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ولید انو ر ولید ،ایس ایچ او راجہ عامر فاروق،نعیم آرزو راہنماہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ہسپتال میں انڈین گولہ باری سے زخمیوں کی عیادت کی ۔سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی طرف سے بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے اور نہتے شہریوں پر گولہ باری سے اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتا ڈپٹی بانی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی سخت مذمت اور احتجاج کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلی نے بھارتی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے-وزیراعلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے-بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کر رہا ہے-انہوںنے کہا کہبھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کی پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے سا تھ ہے-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain