تازہ تر ین

بالی ووڈ کی کوئن کا بنگلا کتنے کروڑکا ؟

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں جب کہ ان کا شماران اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنا خوب نام کمایا اورترقی حاصل کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بارنیشنل ایوارڈزجیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میں حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک بنگلہ خریدا جس کی قیمت 5، 10 کروڑ نہیں بلکہ پورے 20 کروڑ ہے۔اداکارہ نے بنگلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں رجسٹرڈ کرایا تھا جو 4 منزلہ ہے، بنگلے کے ایک مربع فٹ کے لیے 67 ہزار روپے کی رقم ظاہرکی گئی ہے،اداکارہ کے بنگلے میں 565 مربع فٹ پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس بنگلے میں اپنا پروڈکشن ہاو¿س کھلونے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں جب کہ کچھ عرصے قبل اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain