بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کافی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، کبھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹس پر حملے ہوتے ہیں تو کبھی مرکزی کرداروں کی منفرد جھلک مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے اور اب فلم کے تیسرے اور نہایت اہم اداکار رنویر سنگھ کے انداز کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی۔رنویر سنگھ فلم ’پدماوتی‘ میں علاو¿ الدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں، یہ ان کے کریئر کا پہلا منفی کردار بھی ہے اور اس حوالے سے یہی کہا گیا تھا کہ فلم میں ان کا انداز نہایت انوکھا اور خطرناک ہوگا۔اداکار نے فلم سے متعلق اپنے 2 پوسٹرز ٹوئٹر پر شیئر کیے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ رنویر سنگھ نہیں بلکہ واقعی اصل علاو¿ الدین خلجی نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ سے قبل فلم کے دو مرکزی اداکاروں دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کے پوسٹرز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔دپیکا پڈوکون اس فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کے روپ میں نظرآئیں گے۔ان دونوں اداکاروں کے پوسٹرز پر بھی مداحوں نے نہایت مثبت ردعمل دیا اور رنویر سنگھ کے پوسٹرز پر بھی زور و شور سے تبصرے جاری ہیں۔سی نے کہا ’میں نے ایسا پوسٹرآج تک نہیں دیکھا‘۔تو کسی کے مطابق ’رنویر سنگھ کا یہ بدلاو¿ حیرت انگیز ہے‘۔فلم ’پدماوتی‘ چتورگڑھ کی رانی پدمنی پر بنائی گئی ہے، جو بادشاہ علاو¿ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیےآگ میں کود کر اپنی جان دے دیتی ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
