تازہ تر ین

اسلام آباد کیلئے سب سے بڑا اعزاز, غلاف کعبہ اور روضہ رسول کی متبرک چادروں کا دیدار عام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) غلاف کعبہ اور روضہ رسول کی چادر کی نمائش میں آج (بدھ) سے اسلام آباد میں واقع سنٹورس مال میں شروع ہو گی جو دس دن تک جاری رہے گی۔ جس کا افتتاح سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور سعودی عرب کے ڈپٹی سفیر کریں گے۔ نمائش میں ڈیڑھ سے زائد تبرکات گزشتہ رات مال کے بڑے ہال میں سجا دیئے گئے ہیں جو آج گیارہ بجے سے عوام کے لئے نمائش میں دکھائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ کی منظوری سے سعودی طیارے میں غلاف کعبہ (کسویٰ) کا ایک بہت بڑا حصہ، پردہ باب الکعبہ (طلائی دروازے کا پردہ) روضہ رسول کی سرخ چادر، خانہ کعبہ کے اندر کا سبز رنگ کا پردہ، مختلف سائزوں کے طلائی قرآن سمیت ڈیڈھ سو مقدس تبرکات گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور یہ منگل کی رات کو ان تبرکات کو پاکستانی عوام کی زیارت کے لئے سجانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے شاہراہ فیصل جناح ایونیو چوک فلائی اوور کے ساتھ واقعے سینٹورس میں کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان تبرکات کی نمائش کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سعودی عرب کے ناظم الامور (ڈپٹی سفیر) مروان آرمیرداد کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain