دبئی(نیوزایجنسیاں) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری معرکہ آج سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت شام4بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی سکواڈ میںحسن علی کی جگہ فاسٹ بالر وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔سری لنکا کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔سیریزبچانے کےلئے قومی ٹیم کواس میچ میں ہرصورت میں جیتناہوگا۔پاکستان کو اپنی چھٹی پوزیشن بچانے کاچیلنج بھی درپیش ہے۔میچ کےلئے گرین شرٹس نے دوسرے روز بھی بھرپورپریکٹس کی۔بیٹنگ خامیوں کودورکرنے کےلئے ہیڈکوچ مکی نے بلے بازوں کوطویل ٹریننگ کرائی۔باﺅلنگ اورفیلڈنگ میں درپیش مسائل کودورکرنے کےلئے خصوصی فوکس رہا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان فٹ حسن علی کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی نہیں لائی جارہی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ’یہی نوجوان بیٹسمین رہیں گے، امید ہے اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔‘سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظبی ٹیسٹ جیتنا چاہتے تھے لیکن اب دباو¿ میں ہیں۔اس موقع پر سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے کہا کہ یاسر شاہ عمدہ اسپنر ہیں، ا±ن سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے، پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز میں مقابلہ ہوگا۔چندی مل نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے، دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچ اسپنرز کےلیے سازگار ہوئی تومیچ دلچسپ ہوگا، ہم ڈرا نہیں، میچ جیتنا چاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیریز میں جیت سے اعتماد بحال ہوگا اور جیت ان کی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو پہلا میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
