لندن (ویب ڈیسک) سٹار آل رانڈر شاہد خان آفریدی دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے پسندیدہ کرکٹر ہیں لیکن ان کی بیٹیوں کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ اس بارے میں جب انہوں نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تو حاضرین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
لندن میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشاف کیا کہ عماد وسیم ان کی بیٹیوں کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور وہ اسے اس قدر پسند کرتی ہیں کہ ان کے لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ بھی عماد وسیم کا نام ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر بھی اس تقریب میں شریک تھے اور عماد وسیم بھی اس انکشاف پر خاصے حیران اور خوش ہوئے۔ تقریب کے بعد شاہد آفریدی کی بیٹی اجوہ آفریدی نے عماد وسیم کے ساتھ ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے اور دیکھنے والے اسے دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔
