تازہ تر ین

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرینسز بارے رپورٹ نگران جج کو پیش

اسلام آباد (آن لائن ) قومی احتساب بیور و (نیب ) نے نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز سے متعلق پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کردی ۔ نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کے چیمبر میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں نواز شریف انکے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلا ہونے والی اب تک کی کارروائی سے آگاہ کیاگیا ہے جبکہ رپورٹ میں رواں ہفتے احتساب عدالت کی کارروائی کی آرڈر شیٹ بھی شامل ہے ،رپورٹ میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کیپٹن صفدر کے ناقبل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کا بھی بتایا گیا ہے ،واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسن ،حسین ،اور مریم نواز سمیت کیپٹن صفدر کیخلاف مختلف ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں اور احتساب عدالت میں ان ریفرنسز کیخلاف کارروائی کا آغا ز بھی ہو چکا ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں ، جبکہ باقی ملزمان بیرون ملک ہیں اور انکے وارنٹ گرفتار ی جاری کر کے انہیں نواکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،یا د رہے کہ عدالت حکم پر احتساب عدالت کو ملزم کیخلاف دائر ریفرنسز پر چھ ماہ میں فیصلہ دینا ہے جبکہ نیب ہر ہفتے جمعہ کو پیش رفت رپورٹ سے نگران جج کو آگاہ کرتی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain