لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لند ن میں مقیم ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی طبیعت بھی خراب ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا تاہم اپنے ہی فلیٹس کے باہر غلط گاڑی پارک کرنے پر برطانوی پولیس نے بھی نوازشریف پر جرمانہ کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق زیرمقدمہ مے فیئراپارٹمنٹس کے باہر غلط گاڑی کھڑی دیکھ کرمتعلقہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے، یہ مرسڈیز گاڑی شریف فیملی کی ملکیت اور نوازشریف کے زیراستعمال ہے، پولیس نے 65پاﺅنڈ پارکنگ جرمانہ کردیاجس کا ٹکٹ وائپر میں چھوڑا گیا، یہ جرمانہ اگر 14دن میں جمع نہ کرایاگیاتومزید 14دنوں کیلئے یہ رقم بڑھ کر 130پاﺅنڈ ہوجائے گی۔ یادرہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد مئے فیئراپارٹمنٹس کا مقدمہ بھی پاکستان میں زیرسماعت ہے۔