تازہ تر ین

سعودی عرب، موبائل میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامے کی شرط ختم

ریاض۔ (ویب ڈ یسک) سعودی عرب میں موبائل فون کی پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میںکمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو بیلنس ڈالنے کیلئے ملک میں مقیم غیر ملکیوںکو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain