لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف لاہو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کمپنیوں میں افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات سے نوازا جا رہا ہے لہذا عدالت نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سر نو تحقیقات کا حکم جاری کرے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پٹیشن کے فیصلے تک کمپنیوں کو کام سے روکا جائے۔
واضح رہے دنیا نیوز پنجاب میں بڑا فنانشنل سکینڈل سامنے لایا جس میں منظور نظر لوگوں کو لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات سے نوازا گیا، مہنگے داموں ٹھیکے بھی دیئے گئے، اس طرح کمپنیوں پر 150 ارب روپے سے زائد کے فنڈز لگا دیئے گئے جس میں 80 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے لائی گئیں۔