لاہور (کرائم رپورٹر) چند روز قبل بھی مناواں پولیس نے جادوئی ایف آئی آر درج کر کے ایک انوکھا کارنامکیا تھا جس میں شہری عباس احمد کے گھر 30 لاکھ روپے مالیت کی چوری ہوئی جس میں زیورت، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چور لے اُڑے جس پر شہری کی جانب سے تھانہ مناواں میں اندراج مقدمہ کیلئے جب درخواست دی گئی تو پولیس نے اپنی مرضی سے 30لاکھ کی چوری کو پونے 6لاکھ روپے کی چوری بنا کر ایف آئی آر درج کر دی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر جتنی بھی مالیت کی درج ہوئی ہے ضمنیوں میں باقی کا نقصان پورہ کر دیا جائے گا۔