روزنامہ خبریں کو 25سال مکمل ہونے پر اور ضیاءشاہد، چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں کو صحافت میں 50سال پورے کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی دلیرانہ صحافت پر مجھے بجا طور پر فخر ہے۔ خبریں کے اس سفر میں کبھی بھی نعزش نہیں آئی اور پاکستان کی بقا اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں، اس پر بھی میں روزنامہ خبریں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ صحافت کے میدان میں جناب ضیاءشاہد نے اپنا حق ادا کردیا ہے اور مجھے امید ہے کہ خبریں پاکستان کی آواز بن کر ستائے ہوئے عوام اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزنامہ خبریں نے کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ یہ سفر کٹھن ضرور ہے مگر اسے جاری رہنا چاہیئے۔ کیونکہ ملک کی خیر خواہی اس میں پنہاں ہے۔
پیر پگارا