تازہ تر ین

پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کیلئے ایک اور مو قع دینگے

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان معلومات فراہم کرنے پر اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ اسے درست ثابت ہونے کیلئے ایک موقع دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سینیٹ کی فارن رلیشنز کمیٹی یا (غیر ملکی تعلقات کی کمیٹی) کی سماعت کے دوران رپبلکن پارٹی کی ذیلی جماعت ویومنگ رپبلکن کے سینیٹر جان براسو نے ریکس ٹلرسن سے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں سوال کیا کہ وہ پاکستانیوں (پاکستان کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقات میں) سے جو سن کر آئیں ہیں وہ سماعت کے دوران بتائیں۔امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا پاکستانیوں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہم انہیں دہشت گردوں کی معلومات فراہم کریں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، لہذا ہم تجربہ کے طور پر مخصوص خفیہ معلومات فراہم کرکے انہیں ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔سینیٹر براسو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 21 اگست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے ساتھ تعلقات رکھنے کا رویہ تبدیل ہوچکا ہے۔انہوں نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کو یاد دلایا کہ جنوبی ایشیا کے دورے سے قبل وہ حکومت پاکستان سے چند امیدوں اور معلومات کے تبادلے اور پر کارروائی کے ذریعے تعاون کے مکینزم کی بات کر رہے تھے۔ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ پاکستانیوں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہم انہیں دہشت گردوں کی معلومات فراہم کریں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، لہٰذا ہم تجربہ کے طور پر مخصوص خفیہ معلومات فراہم کرکے انہیں ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔سینیٹر براسو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 21 اگست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے ساتھ تعلقات رکھنے کا رویہ تبدیل ہوچکا ہے۔انہوں نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کو یاد دلایا کہ جنوبی ایشیا کے دورے سے قبل وہ حکومت پاکستان سے ’چند امیدوں‘ اور معلومات کے تبادلے اور پر کارروائی کے ذریعے تعاون کے مکینزم کی بات کر رہے تھے۔تاہم ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ وہ اس سماعت کے دوران اپنے دورہ اسلام آباد کی وسیع شکل پیش کر سکتے ہیں لیکن اگر پارلیمنٹیرینز امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ سے مزید جاننا چاہتے ہیں تو انہیں ان کے ساتھ ایک بند کمرہ سماعت میں بیٹھنا پڑے گا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain