تازہ تر ین

نواز شریف کے آنے سے کچھ لوگوں کو ما یوسی ہوئی:مریم نواز

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا اگر کچھ لوگوں کو ان کی واپسی سے مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں،اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں ،اقتدار کے فیصلے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور اس کے بعد پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں ، اسحاق ڈار کی رنجش کی بات میں کوئی حقیقت نہیں اور ایسی توقعات رکھنے والوں کو ناکامی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے دورہ کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں ماجد ظہور کے دفتر میں یونین کونسل 57کے بلدیاتی نمائندوں، لیگی عہدیداروں اور متحرک کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واپس آنا تھا اور وہ آ گئے ہیں اگر ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میںنہیں، اقتدار کے فیصلے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر پاکستان کی عوام کے فیصلے ہیں ۔ انہوں نے اسحاق ڈار کی جانب سے سے رنجش کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی حقیقت ہے او رنہ ہو گی، ایسی توقعات رکھنے والوں کو صرف ناکامی ہو گی ۔ قبل ازیں مریم نواز نے بلدیاتی نمائندوںاور لیگی عہدیداروںسے حلقے اور ان کے علاقوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا ، کارکن اور عوام مسلم لیگ (ن) کی طاقت ہیں اور ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی ، جہاں کوئی کمی کوتاہیاں ہیں انہیں بھی دور کیا جائے گا اور آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain