تازہ تر ین

رائیونڈ : عالمی تبلیغی اجتما ع کا پہلا مر حلہ شروع ، 5 لاکھ افراد کی شرکت

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ میں جاری سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے وسیع و عریض پنڈال میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوگئیں ،پہلے روزشرکاءکی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ، تبلیغی جماعت کے علماءکرام امیر جماعت حاجی عبداوہاب، مولانا جمیل الرحمن اوC مولانا احمد لاٹ نے مختلف نشستوں سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی برف کی ماند پگھل رہی ہے ،ریت کی طرح مٹھی سے نکل رہی ہے ،گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آنا ،جوانی کی عبادت کا وقت گزرر ہا ہے ،اللہ کو مان کر اس کے نبیﷺ کی سنتوں کو پورا کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں ،مال و دولت ،رتبہ ،اولاد سب کچھ یہیں پر رہ جانا ہے صرف اعمال ساتھ جانے ہیں ،جن کی تیاری کیلئے اجتماع سجایا گیا ہے ،دنیا کی گندی نالی میںگرے ہیرے جیسے انسان کو نکال کر دینی ماحول میں رکھنے سے ہی اس کو اس کی اصل اہمیت کا پتہ چل سکتا ہے ، دنیا میں مسلمانوں پر آنے والی مصیبتیں دین سے دوری اور نااتفافی کا نتیجہ ہیں ،اللہ کو ایک مان کر اکٹھے ہوکر چلیں گے تو اللہ برکت ڈالے گا ،مصیبتیں راحت میں بدل جائیں گی ،شیطان سے بچنا ہی اصل مہارت ہے اور یہ دینی ماحول اپنائے بغیر ممکن نہیں ،تفرقہ بازی چھوڑ کر نماز قائم کرنا ہوگی ، پہلے اپنی اور پھر دوسرے کی نماز صحیح کرنا ہوگی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain