ہری پور(خصوصی رپورٹ)انسانیت بھی شرما گئی باپ نے جواں سالہ بیٹی کے ساتھ نکاح کرلیا والدہ کی درخواست پر بیٹی سے غیر شرعی نکاح کرنے والے باپ خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج نکاح خواں رجسٹرار سمیت سات افراد روپوش ہوگے تھانہ سرائع صالح میں مقدمہ درج کرلیاگیا تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ پولیس کا موقف ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ پنڈ جمال خان کی رہائشی بیوہ خاتون شہ بانو نے مقامی سیشن جج کو 22A کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے وارث علی شاہ سے شادی کی میرے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں میرے شوہر وارث علی شاہ نے میری جواں سالہ بیٹی کو ورغلا کر بھگا لے گیا ہے اور غیر شرعی نکاح کرلیا۔دریں اثناءمقدمے میں اغوائ، زیادتی بالترتیب 376/496 کے زمرے میں درج کیا گیا، ان دفعات کے تحت ملزم کو 14سال قید بامشقت ہوگی اور یہ قابل ضمانت نہیں، یہ نکاح نہیں زیادتی کے زمرے میں آئیگا جبکہ اسلامی نقطہ نظر سے سزاسنگسار کرنا ہوگا۔