لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان چار اکائیوں ،آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے اوریہ سب اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا- عوام کی خدمت صرف محنت ، امانت اور دیانت سے ہوتی ہے -اشرافیہ نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کےں-بد قسمتی سے معاشرے میں لالچ، حرص، کرپشن او راقربا پروری نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیںاورکرپشن کے نا سور نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ لیاہے -ماضی میں کرپشن کے میگا سکینڈل سامنے آئے جبکہ موجودہ حکومت کے دور مےں کرپشن کا کوئی سکےنڈل سامنے نہےں آےا ۔ہمارے دور مےں کرپشن مےں کمی ہوئی ہے ۔نندی پور ، این آئی سی ایل ، اوگرااور رینٹل پاور جیسے کیسوں میں ملک کے خزانے کو لوٹا گیا-پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ یہاں لوٹ مار ہو او رعام آدمی کو انصاف نہ ملے-ہم سب کاواحد اےجنڈا21کروڑ کے عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہےے -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لندن مےں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ جب ہم سب محنت کریں گے تو ہر کوئی ہماری عزت کرے گا -ملک کوآگے لےجانے کےلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا -مشترکہ بصیرت اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کرے گا-وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت کے دور مےں توانائی منصوبوں کے لئے بہت محنت کی گئی ہے اورپاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں ریکارڈ مدت میں بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں-لوڈ شیڈنگ کے اژدھے کو قابو کر لیا ہے،اس لئے اب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے- انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سامنے ”میں “کی کوئی حیثیت نہیں – پاکستان کو ”ہم“کی طاقت سے آگے لے کر جانا ہوگا-اگر ہم محنت ، دیانت او را مانت کے راستے پر چل کر قوم کو عظیم بنا نے کا فیصلہ کر لیں تو پاکستان ضرور عظیم ملک بنے گا۔انہوںنے کہا کہ دشنام طرازی ، جھوٹ اورالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی کرتی ہے-جھوٹ ،دشنام طرازی و بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے متعلقہ محکموں اور اداروں کو سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اورشہریوں کو سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور بچاﺅکے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سموگ کے اثرات سے بچاﺅ کے لئے ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اور بچوں اور معمر افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے۔ سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وضع کردہ ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اورمتعلقہ ادارے اور محکمے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مربوط انداز سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کے دوران ٹریفک حادثات سے بچاﺅ کے لئے اورسموگ کا باعث بننے والی موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سدباب کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کےلئے ماہرین ماحولیات کی مشاورت سے اقدامات جاری رکھے جائیں کیونکہ ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے اثرات سے بچاﺅ اور روک تھام کےلئے حکمت عمل مرتب کی ہے اورمحکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو پوری طرح متحرک اور وضع کردہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کےلئے محکمہ ماحولیات کو پابند بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مائد علی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور کی مریم نسیم کو پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ اور لیہ میں ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت دیگر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکھ برادری کوباباگورونانک دیو جی کے549 ویں جنم دن پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سکھ برادری کو باباگورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان خصوصاً پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باباگورونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔ بابا گورو نانک کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انسانیت سے پیار، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔