لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سیونگ فیس کی مرکزی کردار خسانہ بی بی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی دھوکہ دہی کے باعث دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی، چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ رخسانہ بی بی نے بتایا کہ شرمین عبید نے مجھ سے وعدہ کیا کہ اگر ڈاکومنٹری میں کام کروگی تو تمہارا علاج بھی کراو¿نگی اور پانچ مرلے ک امکان بھی لیکر دونگی ، میں نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر اس کی آفر قبول کرلی اور ڈاکومینٹری میں کام کیا، شرمین عبید نے اس فلم کے باعث آسکرایوارڈ حاصل کرلیا لیکن مجھ غریب سے کئے وعدے پورے نہ کئے، شرمین کی فلم میں کام کرنے کے باعث میرے سسرال اور میکے والوں نے بھی مجھ سے منہ موڑ لیا اور میں دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکی ہوں ، میں نے بار بار شرمین عبید سے رابطہ کیا لیکن اس نے مجھے کوئی جاب نہ دیا، میری زندگی کو برباد کردیاگیاا میں کس کے آگے جاکر فریاد کروں۔