تازہ تر ین

تحریک انصاف کی نبیلہ بٹ ،ن لیگ کی سلطانہ شاہین اشتہاری

ملتان (خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے عدالت میں پیش نہیں ہونے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے 28 نومبرکوپیش کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت نے اکانٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین اور سی پی او ملتان کو سب انسپکٹر وہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم بھی دیاہے۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نیسال 2016 میں تھانہ پرانی کوتوالی میں اپنی پوتی حرم نعمان کو اغوا کرنے کے الزام میں نبیلہ بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں قبل ازیں بھی دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم پیش ہونے پروارنٹ گرفتاری واپس لے لئے گئے بعدازاں دونوں خواتین دوبارہ عدالت سے غیر حاضر ہوگئیں اور عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئیں جس پر گزشتہ روز دونوں کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ایم پی اے کی تنخواہ بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا اسی مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ پرانی کوتوالی کے اے ایس آئی عبدالسلیم ، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد حسن اور پرائیویٹ گواہ سونیا بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے اور سی پی او ملتان کو دونوں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain