اسلام آباد (کرائم پورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ عدل کے نظام پر کوئی یقین نہیں ¾ بس خدا کے فضل پر یقین ہے ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عدل کے نظام پر کوئی یقین نہیں، بس خدا کے فضل پر یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تسلی کروں گا جب آئین کو دو مرتبہ توڑنے کے جرم میں مشرف ہمارے ساتھ کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ نوازشریف نے انہیں آصف زرداری سے رابطوں کا ٹاسک دیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔