تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم کا احترام اپنی جگہ مگر نواز شریف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگانیوالا کون؟جان کر سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود پارٹی رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا اور احتراماً تمام پارٹی رہنما کھڑے ہوگئے۔ سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف کو جھک کر سلام کیا اور ان کے گھٹنوں کو ہاتھ بھی لگایا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری‘ امیر مقام ‘ سینیٹر مشاہد اللہ‘ محسن شاہ نواز رانجھا‘طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریفنے کہا ہے کہ وہ نظریہ ضرورت ایجاد کرنے اورڈکٹیٹر کی راہ ہموار کرے والی عدلیہ کا حامی نہیں اور ملک کا عدالتی نظام درست ہونا چاہیے ‘ کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہورہا‘ ہمارے ٹکرائو کی بات ہوتی ہے ہمیں ٹکر مارنے والے کو کوئی نہیں پوچھتا‘ جب بھی مارچ آتا ہے تو مارچ کی افواہیں گردش کرتی ہیں‘ زرداری صاحب مجھے گالیاں نہیں دے رہے کسی اور کو خوش کررہے ہیں‘ وکلاء کنونشن میں پوچھے گئے 12 سوالات میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں ملا‘ توہین عدالت صرف باہر ہی نہیں اندر سے بھی ہوسکتی ہے۔ و ہ یہاں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ این آر او نہ تو ہم نے ماضی میں کیا اور نہ کریں گے۔ ماضی میں جنہوں نے این آر او کیا ہے ان سے پوچھیں این آر او کیا ہوتا ہے۔ ہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جو لوگ ہمارے خاندان میں اختلافات کی خواہش رکھتے ہیں ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوئی۔ ہم آزاد عدلیہ کے بڑے حامی ہیں عدالتوں کا کام ہے کہ خودمختار فیصلے کرے۔ میں انصاف کے لئے لڑرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کی توہین کون کررہا ہے ریفرنسز کا ایک ایک لفظ پڑھا ہے پیشیاں بھگت رہا ہوں ریفرنسز میں صرف کاروبار کے گرد باتیں گھوم رہی ہیں۔ میرے کالج سے پاس آئوٹ ہونے کے وقت سے کیسز بنائے گئے ہیں۔ آصف زرداری کسی کو خوش کرنے کے لئے میرے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کس لئے سزا بھگت رہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جس کی سزا دی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کےججز نے ریمارکس دیئے کہ کیس کرپشن کا نہیں ہے کیا سی پیک اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جارہی ہے۔ ایسی عدلیہ کا حامی نہیں جو ڈکٹیٹر کی راہ ہموار کرے۔ آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی نظریہ ضرورت ایجاد کرنے والی عدلیہ کا حامی نہیں ہوں۔ ڈکٹیٹر کو خوش آمدید کہنے اور ہار پہنانے والی عدلیہ کا حامی نہیں ہوں۔ ہمارے ٹکرائو کی بات ہوتی ہے ہمیں ٹکر مارنے والے کو کوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مارچ آتا ہےتو مارچ کی افواہیں گردش کرتی ہیں کسی قسم کا این آر او نہیں ہورہا۔ عدالتی نظام درست ہونا چاہئے۔ ٹیکنو کریٹ حکومت سے متعلق سترہ سال سے سن رہا ہوں کبھی نہیں دیکھا کسی کیس میں سینئر جج نگرانی کررہا ہو۔ میرے ریفرنس میں نگران جج کیوں ہے۔ ہزاروں کیس چل رہے ہیں کسی کی نگرانی نہیں ہورہی توہین عدالت باہر ہی نہیں اندر سے بھی ہوسکتی ہ ے۔ وکلاء کنونشن میں پوچھے گئے بارہ سوالات میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain