اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے، اس موقع پر وکیل حنیف عباسی اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریری بیان میں ترمیم کے لیے درخواست دی ہے جس کا جائزہ لیاہے، درخواست میں نئی دستاویزات لگائی گئی ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس چل رہاہے سوال اٹھے تو نئی دستاویزات آئیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ آپ کے اختیارات پرسوال کرنے والے کے منہ میں خاک، چیف جسٹس نے کہا کہ جج قانون کے تابع ہے اختیارات کی بات نہیں جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں جودستاویزات آئیں ہیں وہ متنازعہ ہیں، چیف جسٹ نے استفسار کیا کہ اگر دستاویزات متنازعہ ہوں تو پھرعدالت کو کیا کرنا چاہیے۔اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ نئی دستاویزات میں یورواکانٹ دکھایا گیا ہے، یورواکاونٹ کی اوپننگ آٹھ ہزار یورو سے ہے جب کہ عمران خان نے اپنے کاغذات اپنی اہلیہ کے اثاثے ظاہرنہیں کیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جمائمہ کے اثاثے پوری دنیامیں ہوسکتے ہیں، آپ نے یہ اعتراض کبھی نہیں اٹھایا، جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ نے یہ تمام اثاثوں کا نقطہ پہلے نہیں اٹھایا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں حنیف عباسی کا کونسا بنیادی حقوق متاثر ہوا، کسی کو کامیابی پر اعتراض ہے تو ٹربیونل سے رجوع کرتا جب کہ آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست دائرہوسکتی ہے۔