تازہ تر ین

پاکپتن وحشی درندوں کے ہاتھوں معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل

پاکپتن (ملک محمد علی سے) وحشی جنونی درندوں کے ہاتھوں جنسی زےادتی سے5سالہ بےٹی موت کی وادی مےں چلی گئی وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف کی طرف سے نوٹس لےنے کے باوجود ہماری بچی پر ہونے والے ظلم کی تفتےش سے کچھوا بھی تےز چلتا ہے ، جائےں تو جائےں کہاں جےتے جی دنےا اُجڑ چکی ہے ، تھانہ قبولہ پولےس کی تفتےش پر شدےد تحفظات ہےں با اثر مبےنہ ملزم کو بچا نے کے لےے بااثر شخصےات انصاف کے راستے کی دےوار بن چکی ہےں ، ڈی پی او پاکپتن اسماعےل الرحمن کھاڑک کی توجہ سے تفتےش آگے بڑھنے کی اُمےد پےدا ہوتی ہے ، 5سالہ بچی کے والدےن کی فرےاد پر خبرےں ہےلپ لائن ٹےم چےف اےگزےکٹو خبرےں مےڈےا گروپ ضےاءشاہد کی ہداےت پر مظلوم والدےن کے پاس پہنچ گی، تفصےلات کے مطابق ضلع پاکپتن کے قصبہ قبولہ کے وارڈ نمبر9رہائشی ناصر اور شمےم بی بی کے گھر پر 13اگست 2017ءکے دن اُس وقت قےامت ٹوٹ پڑی جب اُن کی 5سالہ بےٹی اُم کلثوم جو اےک پھول کی کلی مانند تھی وحشی جنونی جنسی درندوں ورےام اور عرفان شاہ نے قبولہ کے با اثر شخص حےدری شاہ کے ڈےرے پر 5سالہ بچی ام کلثوم پر ظلم کے پہاڑ توڑ دےے ، انتہائی درندگی سے ملزمان نے اسے اپنی جنسی حوس کا نشانہ بناےا ، جس سے بچی کی موت واقع ہو گئی، وحشی درندوں نے بچی کی نعش کو کھتےوں مےں پھےنک دےا ، بچی کے والدےن ناصر اور شمےم اختر نے خبرےں ہےلپ لائن ٹےم کو بتاےا کہ ام کلثوم کھےلتے کھےلتے اچانک غائب ہو گئی، اور سے سارے قصبے مےں تلاش کےا گےا ، رشتے داروں اور قرےبی ملنے والوں کے گھروں مےں بھی تلاش کےا گےا ، تاہم بچی نہ مل سکی تلاش کے دوران ام کلثوم کی نعش کھےتوںسے مل گئی ، وحشی درندوں نے بچی کو انتہائی بےدردی سے جنسی زےادتی کا نشانہ بناےا ، جس کے باعث بچی کی موت واقع ہو گئی، ناصر اور شمےم نے خبرےں کو مزےد بتاےا کہ خدا کی مہربانی سے اور ابتدائی معلومات کے نتےجہ مےں جب ورےام اور عرفان شاہ کو قابو کےا گےا تو انہوں نے حےدری شاہ کے ڈےرے پر ہوا ہے اور شروع دن سے مطالبہ ہے کہ حقائق پر تفتےش عمل مےں لائی جائے۔با اثر شخص کو انصاف کے کٹہرے مےں لا کر ہمےں مےرٹ پر انصاف فراہم کےا جائے ، ناصر اور شمےم نے کہا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف نے نوٹس لے کر وقوعہ کی شفاف انکوائری کی ہداےت کی ،مگر تفتےش کی رفتار کچھوے کی رفتار سے بھی کم رہی ، عرس حضرت بابا فرےد الدےن ؒ کے موقع پر دربار بابا فرےد الدےن ؒ کے احاطہ مےں کےبنٹ کمےٹی پنجاب سے بھی انصاف کی فرےاد کی ، مگر تفتےش آگے نہےں بڑھ رہی ، ناصر اور شمےم نے خبرےں ہےلپ لائن کو روتے ہوئے بتاےا کہ تھانہ قبولہ پولےس نے انہےں ماےوس کےا ہے ، اور اب نئے تعےنات ہونے والے ڈی پی او پاکپتن اسماعےل الرحمن کھاڑک نے تفتےش آگے بڑھانے اور انصاف کی مےرٹ پر فراہمی کی ےقےن دہانی پر امےدپےدا ہوئی ہے ، کہ انہےں انصاف مل جائے معصوم بچی کے والدےن ناصر اور شمےم بی بی نے وزےر اعلی پنجاب مےاں شہباز شرےف سے اپےل کی ہے کہ اُن کی بچی پر ہونے والے ظلم کا حساب لےںا ور اپنی بچی سمجھ کر ملزمان کو کےفر کردار تک پہنچائےں ، بچی کے والدےن نے خبرےں ہےلپ لائن ٹےم بجھوانے پر چےف اےگزےکٹو خبرےں مےڈےا گروپ ضےاءشاہد کا شکرےہ ادا کےا اور کہا کہ انہوں نے ثابت کےا ہے کہ وہ مظلوموں کے ساتھی ہےں۔

\


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain