تازہ تر ین

صاف پانی منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن معاملہ نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) صاف پانی پروجیکٹ میں کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن کاکریک ڈاﺅن شروع ،پروجیکٹ منیجر گرفتار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے ،تفصیلات کے مطابق ساﺅ تھ پنجاب میں صاف پانی پروجیکٹ میں کر وڑوں روپے کی سرکاری رقم خرد برد کرنے کے حوالے سے اینٹی کرپشن میں پروجیکٹ کے 22افسران وملازمین کے خلاف مقدمہ نمبری 15/17درج کیا گیا تھا جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئیر(ر) مظفر علی رانجھا کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے انسپکٹر ہیڈ کواٹر سید زبیر اخلاق شاہ کو ٹا سک دیا گیا جنہوں نے گزشتہ روز کاروائی کر تے ہوئے صاف پانی پروجیکٹ کے منیجر ملک وارث کو ا ن کے دفتر ایم ایم عالم روڈ سے ریڈ کرکے گرفتا ر کر لیا جبکہ دیگر ملزما ن کی گرفتاری کی لیے بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اس حوا لے اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain