تازہ تر ین

آصف علی زرداری بھی ڈٹ گئے،نواز شریف بارے ایسا بیان کہ نیا سیاسی بھو نچال پیدا ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف سے ملاقات یا تعاون ملک سے دشمنی جیسا ہوگا۔پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کردیا ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر معزز ججوں پر ذاتی حملے شروع کر دیے ہیں جب کہ عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل نواز شریف نے فوج کو اپنا غلام بنانے ّکی کوششّ کی لیکن کامیابی نہ ہوئی جس پر انہوں نے وزیروں کو فوج کے خلاف صف آرا کیا۔ نواز شریف خود کو قانون اور احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں اور انہوں نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا، عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے اورآئین پر حملہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ وہ کبھی جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں اور نہ بنیں گے، قوم جان لے کہ ان کا ایجنڈا سب کو معلوم ہے۔نہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں، ایک طرف وہ شہباز شریف اور وزرا کو ان کے خلاف بیان دیتے ہیں دوسری طرف ملنے کا پیغام دیتے ہیں تاہم جلد نواز شریف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر چارج شیٹ جاری کردیں گے زرداری نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جمہوری نظام کو سبوتاڑ کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور وہ کچھ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain