اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے اور نواز شریف کی تمام تر تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے جو کام اپوزیشن نہیں کرسکی وہ مریم نواز نے کر دکھایا ان خیالات کا اظہار بد ھ کے روز شیخ رشید نے پالیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نواز شریف کی منشاءسے ہوا کیونکہ وہ خود ایسا ہی چاہتے تھے کے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیا ر کیا جائے اب نواز شریف کا خاندان سیاست سے صاف ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں ایسے بیٹھی ہے کہ جو کام آپوزیشن نہیں کرسکی وہ کام مریم نواز نے کردکھایا نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمدار مریم نواز ہے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30دسمبر سے پہلے ماڈل ٹا¶ن سمیت بہت سے فیصلے واضح ہوجائیں گے۔