راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے رہنماﺅں نے آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حلف نامے کو اقرارنامے میں بدلنے والے زاہد حامد کو فوری برطرف کیا جائے‘ حکومتی وزیر اور مشیر ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں‘ ہم وہ نہیں جو بنا مطالبہ منوائے یہاں سے چلے جائیں۔ 11بجے تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کی جانب روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری نے فیض آباد کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت کہیں بھی جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہم پوری تیاری سے آئے ہیں۔ فیض آباد کا مقام مارچ کے رکنے کیلئے زیادہ بہتر ہے‘ اسی لئے یہاں رکے ہیں‘ آج 11بجے کے بعد ملک بھر میں بھی احتجاج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں کے باسیوں نے ثابت کیا کہ وہ مہمان بھی ہیں اور نبی کے غلام بھی‘ ہم فیصلہ کن بات کیلئے یہاں بیٹھے ہیں‘ کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔
دھرنا