پاکپتن (نیا اخبا ررپورٹ) کوٹ دیوان میں ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں معمر باپ کو کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا، ملزم نذر نے جائیداد نام نہ کرنے پر اپنے والد بشیر احمد کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے اس کی دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے تھے، اسے ریسکیو عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا جہاں 80 سالہ بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔