تازہ تر ین

پیراڈائز لیکس میں ملوث افراد کیخلاف ایف بی آر نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پیراڈائز لیکس میں شامل افراد کے خلاف معلومات کے حصول اور ان کی جانچ پڑتال کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔ یہ بات ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ا س حوالے سے تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں، جب معلومات دستیاب ہوں گی تو ہم ابتدائی سکروٹنی کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے ایف بی آر کی توجہ پانامہ لیکس کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ان میں صرف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آرکے ترجمان نے بتایا کہ پانامہ پیپرز میں جتنے پاکستانیوں کے نام آئے تھے ان سب کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔ ایف بی آر اپنے فیلڈ دفاتر سے معلومات جمع کرکے پیشرفت رپورٹ سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔ ایف بی آر حکام نے مختلف درآمدی اشیاءپر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز کے نفاذ سے متعلق مو¿قف کے بارے میں بھی کمیٹی کو آگاہ کیا اور کہاکہ یہ اقدام وزارت تجارت کی جانب سے درآمدات میں کمی کے حوالے سے دی گئی تجویز پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے فنانس بل پر منظور کردہ تمام سفارشات نافذ کی جاچکی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بے نامی ایکٹ 2017کیبنٹ ڈویژن کو ارسال کردیا گیا ہے جس نے اسے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا ہے۔ فاٹا کے لئے منظور شدہ نئی آسامیوں کے معاملہ پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالیاتی مشکلات کی و جہ سے ان تمام 7500 آسامیوں پر تقرریاں مرحلہ وار کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں 1440 آسامیاں پر کی جائیں گی۔ اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ ، عائشہ رضا فاروق ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain