تازہ تر ین

عدالت نے مجرم کو تین سال نماز پڑھنے کی انوکھی سزا سنا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سٹی کورٹ نے ایک اور انوکھی سزا سنا دی ،مجرم کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر تین سال تک پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں شہری کو نا جائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں تین سال نماز پڑھنے کی سزا سنا دی گئی ۔معزز جج نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجرم یوسف نے ایک بھی نماز چھوڑ ی تو 7سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہو گا ۔پولیس نے یوسف کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار کیا تھا جس کا کیس عدالت میں دو سال سے زیر سماعت تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain