لاہور (ویب ڈیسک) مولانا طارق جمیل اچانک جاتی امرا پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات نواز شریف سے ہوئی ۔اس سے پہلے ملک ریاض کی بھی جاتی امرا میں ملاقات ہو ئی تھی ،نجی ٹی وی کے مطابق میاں صاحب ملک ریاض کے ذریعے این آر او تو نہیں کروا سکے ۔ذرائع کے مطابق میاں صاحب مولانا کے ذریعے کچھ حلقوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش کریں گے ،دعا تو مولانا سے ضرور کروائیں گے لیکن لگتا ہے کہ ساتھ دوا کا بھی بند و بست کیا جائیگا ۔لگتا ہے سیاسی طور پر زرداری صاحب تک پیغام پہنچانے کیلئے نواز شریف نے ملک ریا ض کا سہار ا لیا تھا اور اب کیونکہ تبلیغی اجتماع میں کچھ ایسے لوگ بھی جن کے آفیشلز کے ساتھ روابط ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ ملاقات بھی اُسی کا ایک بہانہ ہو ۔