تازہ تر ین

ایک کے بعد دوسری مشکل، نواز شریف کے سب سے قریبی ساتھی بھی باغی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے پنجاب کے وزیر مال عطا مانیکا کہتے ہیں کہ ن لیگ کے 90 فیصد پارلیمنٹیرینز سوچ رہے ہیںکہ ان کا کیا بنے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عطا مانیکا نے بڑے انکشافات کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکثر لیگی ارکان ق لیگ میں جائیں گے۔ وزیر مال پنجاب عطا مانیکا نے پارٹی چھوڑنے کا ممکنہ عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد لیگی پارلیمنٹیرنز سوچ رہے ہیں کہ ان کا کیا بنے گا۔ عطا مانیکا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف متبادل نہیں، حدیبیہ اور ماڈل ٹاﺅن کیس میں ان کا نام ہے۔ عطا مانیکا نے الزام عائد کیا کہ تکبر کی وجہ سے شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آیا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain